بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار، صدر مملکت کا بینک کو بد انتظامی پر صارف کے 55لاکھ واپس کرنے کا حکم 

بینکنگ محتسب کا فیصلہ برقرار، صدر مملکت کا بینک کو بد انتظامی پر صارف کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے متاثرہ شکایت کنندہ کو 54 لاکھ 90 ہزار روپے کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کی ہدایت کی ہے دوسر ی جانبصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے مزکورہ حکم بینک کی جانب سے بد انتظامی ثابت ہونے پر وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف یو بی ایل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دیا۔ صدر مملکت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بینک کی اپنی فرانزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ دو چوری شدہ چیک جعلی دستخط کے حامل تھے، لہٰذا بینک نے ان پر ادائیگی کر کے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ صدر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینک نے اپنے ہی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جن کے مطابق 5 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی رقم کی منتقلی/ ادائیگی کیلئے صارف کو فون کال کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔فیروز خان (شکایت کنندہ) کو اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑے جب ان کے دفتر سے دو چیک چوری ہو گئے اور یو بی ایل نے بغیر کسی کال بیک کنفرمیشن کے اور 5 لاکھ روپے یا اس سے زائد مالیت کے چیکس کے حوالے سے اپنے ہی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹ سے 54 لاکھ سے زائد کی رقم نکال لی۔دوسر ی جانبصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے سیلاب میں پاکستانی شہریوں کی اموات پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت،زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات کیساتھ کھڑا ہے۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -