امپورٹڈحکومت کے رہتے ہوئے کوئی اچھی خبر نہیں مل سکتی: حلیم عادل شیخ

امپورٹڈحکومت کے رہتے ہوئے کوئی اچھی خبر نہیں مل سکتی: حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت کے رہتے ہوئے کوئی اچھی خبر نہیں مل سکتی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پیغام میں حلیم عادل شیخ نے حکمرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ مہنگائی کم کرنے نہیں آئے بلکہ این آر او لینے آئے ہیں، ترقی کرتے ملک کوتباہ کرنے کی ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوری شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معاشی حالات انتہائی خراب ہو جائیں گے، عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ

مزید :

صفحہ آخر -