سند ھ، ڈائریا اور پیچش کیسز میں ہو شر با اضافہ، 24گھنٹوں میں 5ہزار بچے متاثر

سند ھ، ڈائریا اور پیچش کیسز میں ہو شر با اضافہ، 24گھنٹوں میں 5ہزار بچے متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں ڈائریا اور پیچش بے قابو ہوگیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد بچے ڈائریا (اسہال) اور پیچش کا شکار ہوکرہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ میں صوبے میں 5 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا اور پیچش میں مبتلا ہوئے ہیں۔ پانچ سال سے کم 2 لاکھ 11 ہزار 409 بچے اور پانچ سال سے زائد عمر کے 2 لاکھ 45 ہزار 286 بچے اسہال میں مبتلا ہوئے۔ اسی طرح 56 ہزار سے زائد بچے پیچش کی شکایت کے ساتھ ہسپتال لائے گئے۔ حالیہ بارشوں نے کیسز میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے، کراچی 86 ہزار سے زائد بچے ڈائریا کا شکار  ہوئے، سب سے زیادہ کیس ضلع جنوبی سے سامنے آئے۔ ماہرین صحت کے مطابق موجودہ موسم میں کھانے پینے میں احتیاط انتہائی ضروری ہے،گلے سڑے پھل اور سبزیوں سے اجتناب لازمی ہے۔
سندھ، ڈائریا 

مزید :

صفحہ آخر -