7 ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلے، افضال کوثر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات

7 ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلے، افضال کوثر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 7 ڈی آئی جیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق آر پی او سرگودھا عمران محمود کو اے آئی جی، سی ٹی ڈی لاہور، کیپٹن(ر) سہیل گجر کو ڈی آئی جی،سی ٹی ڈی پنجاب، محمد اظہر اکرم کو آر پی و سرگودھا، فیصل علی راجہ کو ڈی آئی جی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب، افضل محمود بٹ کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ اور افضال احمد کوثر کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کرنے کے احکامات جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) وسیم احمد خان کو اے آئی جی، سی ٹی ڈی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 تقرروتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -