جوہانسبرگ، بنگلہ دیشی نے پاکستانی نوجوان کو قتل کر دیا

جوہانسبرگ، بنگلہ دیشی نے پاکستانی نوجوان کو قتل کر دیا

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جوہانسبرگ میں پاکستانی نوجوان کو چاقو کے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ اتادیا گیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں ایک بنگلہ دیشی نے پاکستانی نوجوان منصور اشرف کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، جوہانسبرگ میٹرو پولیس نے بنگلہ دیشی قاتل کوگرفتار کر لیاہے،بنگلہ دیشی نوجوان نے سمال سٹریٹ جوہانسبرگ میں منصور اشرف پر چاقو کے پے درپے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،بعدازاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا،منصور اشرف کی نماز جنازہ میفئر مسجد میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے جنوبی افریقہ کی حکومت سے درخواست کی گئی کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

نوجوان قتل

مزید :

صفحہ آخر -