سیاستدانوں، حکمرانوں کو ملکی استحکام کا سوچنا چاہیے،حامد الحق حقانی
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ سیاست بازی اور فوٹوسیشن کے بجائے بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے سیلاب زدگان کے ساتھ نقداور عملی تعاون کریں۔ سیاستدانوں اور حکمرانوں کو ملک کے استحکام کا سوچنا چاہیے، حکومت ڈالروں اور اشیائے خورونوش کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے، ملکی مسائل کا حل اسلامی معاشی نظام ہے جب تک عملاً اسلام کے نام پر معرض وجود آنیوالے ملک پاکستان میں شریعت اسلامی کا نفاذ نہیں ہوگا تب تک اللہ کی رحمت ہماری طرف متوجہ نہ ہوگی۔
حامد الحق حقانی