وادی تیراہ سور کس میں فائرنگ اور تشدد کا نوٹس لیا جائے، حکم خان

وادی تیراہ سور کس میں فائرنگ اور تشدد کا نوٹس لیا جائے، حکم خان

  

جمرود(نمائندہ خصوصی)وادی تیراہ سور کس میں ہمارے افراد پر فائرنگ اور تشدد کا نوٹس لیا جائے، حکم خان قیمت خیل ضلع خیبرجمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قیمت خیل تپہ کے مشران حکم خان، سید جلال،حاجی نعمت خان،شیرا گل و دیگر نے کہا ہے کہ وادی تیراہ کے علاقے سور کس میں ہم پرملک تیمور ولد ملک احمد خان کے خاندان نے فائرنگ کی جس سے ہمارے دو افراد شدید زخمی ہوئے،انہوں نے کہا کہ تیمور کے ساتھ دو پولیس اہلکاروں صادق اور سعید نے بھی اپنی وردی کا ناجائز استعمال کرکے ہم پر فائرنگ کی جبکہ یاقوت شاہ نامی شخص نے بھی فائرنگ کی جس کے خلاف ہم نے پولیس میں بھی رپورٹ درج کرلی ہے اس لئے پولیس ان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔انہوں نے کہا کہ ملک تیمور ہماری تیراہ رجسٹریشن میں بھی رکاوٹ بنے رہے کیونکہ وہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے رجسٹریشن کررہے تھے، ہم نے اپنی ابا و اجداد زمینوں پر خیمے لگائے تھے تیمور خاندان نے حملہ کرکے سامان سمیت تمام خیموں کو جلادیئے۔انہوں نے کہا کہ تپہ قیمت خیل کے ساتھ اس معاملے میں تیمور خاندان کا اگر کوئی اعتراض ہے تو ہم ان کے ساتھ علاقے کے روایات کے تحت جرگے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے27 برگیڈکمانڈر، کورکمانڈر، ڈی پی او خیبر اور متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور  کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -