نظرانداز و پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خاص توجہ دی جارہی ہے،ڈاکٹر امجدعلی

 نظرانداز و پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خاص توجہ دی جارہی ہے،ڈاکٹر امجدعلی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ھدایات پر صوبے میں نظرنداز و پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں معاشی خوشحالی بہتر نقل و حمل سہولیات کی فراہمی سے ممکن ہے۔ ڈاکٹر آمجدعلی کا کہنا تھا کہ علاقہ میراتہ شموزئی سوات کیلئے سڑک تعمیر منصوبے کا اہلیان علاقہ سے کیا گیا وعدہ ایفاء اور ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر آمجدعلی نے گزشتہ روز سوات کا علاقہ میراتہ شموزئی کیلئے سڑک تعمیر منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر چیئرمین تحصیل بریکوٹ کاشف علی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجدعلی کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں آبادی پر مشتمل وادی میراتہ سوات جو حسین مناظر، سر سبز و گنے جنگلات سے مالا مال ہے، لیکن  مناسب روڈ نہ ہونے کے وجہ سے پسماندہ رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی تکمیل پر علاقہ باشندگان کیلئے نقل و حمل میں آسانیوں سمیت یہاں معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -