روٹری انٹرنیشنل کی پہلی خاتون صدر 8روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی ہیں 

  روٹری انٹرنیشنل کی پہلی خاتون صدر 8روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی ہیں 

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)روٹری انٹرنیشنل (RI) کی 117 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدرجینیفرجونزاپنے دورہ پاکستان کے دوران8روزہ دورے  پرکراچی پہنچ گئی ہیں۔آج(پیر) مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں۔واضح رہے کہ پاکستان میں روٹری کے پولیو کے خاتمے کے منصوبے کے اثرات کا جائزہ لینا ان کے دورے میں شامل ہے۔ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں خواتین ہیلتھ ورکرز کے کردار کو کا جائزہ  لینے کے لیے روٹری کے اراکین اور شراکت داروں کے سات ملاقات بھی کریں گی۔روٹری انٹرنیشنل اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 1988 میں پولیو کے خاتمے کے عالمی اقدام کا آغاز کیا۔ جینیفر جونز 'The End Polio Now"کی شریک چیئر پرسن بھی ہیں۔ دنیا سے پولیو کا خاتمہ 1985 سے، روٹری کے اہم مقاصد میں شامل رہا ہے اور اس میں نمایاں کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔روٹری نے ایک ایسے وقت میں مہم کا آغاز کیا تھا،جب 125 ممالک میں روزانہ 1,000 سے زیادہ پولیو کے کیسز سامنے آتے تھے، جو بچوں کو مفلوج اور یہاں تک کہ ہلاک کر دیتے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -