بخت بیدار کی علا قے کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
چکدرہ(تحصیل رپورٹر) جوانی سے لیکر فوت ہونے تک غریب عوام کی خدمت ان کا مشن تھا علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کام کیاخدمت کی وجہ سے فخر ادینزائے کا خطاب ملا۔ بخت بیدار خان مر حوم کی پیپلز پا ر ٹی اور علا قے کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا مر حوم نے ہمیشہ علاقے کے ترقی اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے اواز اٹھائی تعزیتی ریفرنس کے موقع پر پیپلز پا رٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان سابق صدر انجنیئر ہمایون خان سینٹر احمد حسن خان، سابق وزیر مملکت ملک عظمت خان سابق وزیر خزانہ مظفر سید،نعیم اللہ، اے این پی کے مرکزی نائب صدر حسین شاہ خان یوسفزئی، ابرار باچا ودیگر کا خطاب ہزاروں کارکنوں کی شر کت۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پا ر ٹی ملا کنڈ ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر بخت بیدار خان مر حوم کی ملی اور سیاسی خد مات کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد انکے رہائش گاہ ترناو اسبنڑ میں منعقد ہوا جس میں پیپلز پا ر ٹی کے صوبائی قائدین، کونسلران پیپلز پا ر ٹی کے کار کنان اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی، مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مر حوم بخت بیدار خان نے زندگی میں ایام جوانی سے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی محنت سے سیاست میں نام کماکر مر تے دم تک اپنے علا قے کے عوام کا ساتھ دیا مر حوم نے ہمیشہ سیا ست سے بالا تر ہو کر پسے ہو ئے طبقات کے حقوق کے لیے اواز اٹھائی اورامن کی خاطر سب سے پہلے صف اول میں رہے مر حوم نے ہمیشہ علاقے کے ترقی اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے اواز اٹھائی اور ہر محاذ پر ڈٹ کر ثابت قدم رہے علاقے کے بوڑھے جوان اور بچوں سے ایک جیسا تعلق رکھا جس کے بنا ء پر اب تک ہر انسان انکے موت پررنج وغم میں برابر شریک ہے سابق صوبائی وزیر انتہا ئی عوام دوست اور غریب عوام کے ترجمان تھے بڑی بڑی دھمکیوں کے باوجود طاقت ور حلقے غریب عوام کی خدمت اور محبت سے دور نہ کر سکے مر حوم نے اپنے اخری سانس تک پیپلز پا ر ٹی کا ساتھ دیا صوبائی قائدین نے عوام پر واضح کیا کہ پیپلز پا ر ٹی مر حوم بخت بیدار خان کے سیاسی جانشین نعیم اللہ اور انکے خاندان کا ہمیشہ ساتھ دیگا۔پروگرام کے اختتام پر نعیم اللہ نے تمام مہمانوں کا شرکریہ ادا کیا اور عوام سے اپیل کی کہ بخت بیدار خان مرحوم کی خدمات کے خاطر میرے ساتھ تعاون کریں انشاء اللہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے عوام کو مایوس نہیں کرونگا خدمت میں باپ کا نام روشن کرونگا۔