اخبار فروشوں کا حکومت  سے مالی امداد پیکج کا مطالبہ

اخبار فروشوں کا حکومت  سے مالی امداد پیکج کا مطالبہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبے کے اخبار فروشوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے اخبار فروش برادری کیلئے مالی امداد پیکج کا اعلان کریں جبکہ صوبائی حکومت  اخبار فروشوں کو درپیش دیگر درپیش مسائل حل کریں  اپنے ایک بیان میں پریس سیکرٹری اخبار فروشاں پشاور رحمان گل نے کہا کہ بدترین معاشی حالات میں اخبار فروش اخبارات گھروں کو پہنچاتے ہیں لیکن اخبارات سے وابستہ افراد کی مالی حالت خستہ ہو چکی ہے، متعدد مرتبہ صوبائی وزرا کو اخبار فروش برادری کی مالی امداد کیلئے درخواست دی۔ لیکن کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا پیٹ کا کاٹ کر روزمرہ اخبارات ہر جگہ پہنچاتے ہیں۔ لیکن مالی امداد نہیں کی جارہی۔  انہوں نے کہا کہ  پورے ملک میں اور پشاور کے اخبار فروش خصوصا بنیادی سہولیات سے  محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ  وفاقی حکومت پشاور کیے اخبار فروش برادری کیلئے مالی امداد و پیکج کا اعلان کرے جبکہ صوبائی حکومت اخبار فروش برادری کے مسائل حل کرے اور اخبار فروشوں کیلئے علیحدہ مارکیٹ بنایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -