یکم جولائی سے جاری مہم کے دوران  خلاف ورزی کرنے پر 59646  روڈ یوزرز کیخلاف کاروائیاں 

یکم جولائی سے جاری مہم کے دوران  خلاف ورزی کرنے پر 59646  روڈ یوزرز کیخلاف ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ کو محفوظ بنانے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنے کی خاطر جاری مہم میں یکم جولائی سے نوپارکنگ کی خلاف ورزی،بغیر پرمٹ، بغیر رجسٹریشن اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے، کالے شیشوں کے استعمال اور اوور سپیڈنگ کرنے پر مجموعی طور پر 59646 افراد کے خلاف کاروائیاں کی ہے، روڈحادثات کی صورت میں ہیلمٹ کے استعمال سے جانی نقصان سے بچاو ممکن ہے، ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے اورنوپارکنگ زون میں گاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں، تمام روڈ یوزرز اوور سپیڈنگ سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہر بھر کے تمام سیکٹرز میں ٹریفک قوانین کے بارے میں خصوصی اگاہی مہم چلارہی ہے اگاہی مہم کیساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے بغیر پرمٹ، بغیر رجسٹریشن اور بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے، اوور سپیڈنگ، کالے شیشوں کے استعمال اور اشاروں کے غلط استعمال کرنے پر مجموعی طور پر 59646 افراد کے خلاف کاروائیاں کی ہے شہر بھر میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے اگاہی مہم جاری ہے جس کے دوران پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ،سیٹ بیلٹ اور دوران سفر موبائل فون کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی جارہی ہے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ،اسی طرح موٹر سائیکل سوار ہلمٹ کا استعمال ضرور کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ لین لائن ڈسپلن کے پابند رہنے کیساتھ ساتھ اوور سپیڈنگ سے گریز کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -