پشاور، مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری 

پشاور، مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری 

  

       پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں کے لے رہا جسکے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شہریوں نے گیس لوڈشیڈنگ کیخاتمہ کیلئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے،شہریوں کے مطابق گرمیوں میں گیس لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے گیس لوڈشیڈنگ کے باعث امور خانہ داری میں شدید مشکلات درپیش ہے جبکہ شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ گیس لودشیڈنگ کا خاتمہ کر کے فوری ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -