سرکاری ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ھو چکا: اورنگزیب کشمیری 

  سرکاری ملازمین کا صبر کا پیمانہ لبریز ھو چکا: اورنگزیب کشمیری 

  

       مردان (بیورورپورٹ) ایپکا کے مرکزی سیکرٹری جنرل اورنگ زیب کشمیری نے کہاہے کہ سرکاری ملازمین کا صبر کا پیمانہ  لبریز ھوچکا ھے صوبائی حکومت پنشن کا قانون موخر کرنے کی بجائے فوری طور پرختم کرنے کا اعلان کریں ورنہ  صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے  اور گھیراؤ کریں گے وہ ایپکا ایچوکیشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس سے اپیکا کے چیئرمین حاجی ابراھیم،صدرأفریدیخان مایارسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اورنگ زیب کشمیری نے کہاکہ موجودہ صوبا? حکومت ملازمین کے بچوں کے منہ سے آخری نوالہ چھینے کیلیے قانون سازی کر رہی ہے باقی تین صوبوں میں ایسے ملازم کش قوانین نہیں ہیں لیکن انصاف کے نام پر ووٹ لینے والے اپنے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک روا رکھا ھیاورملازمین  احتجاج اور ھڑتالوں پر مجبورہیں مقررین نے مزید کہا۔کہ  پی۔ٹی۔آئی کی حکومت خیبر پختون خوا میں دوبارہ لانے میں سرکاری ملازمین نے اھم کردار ادا کیا تھا برسر اقتدار أتے ہی سرکاری ملازمین کودربدرکردیا۔پنشن۔میڈیکل الاونس۔کنونس الاونس ختم۔ایم۔ٹی۔آئی ایکٹ کا نفاذ،ریگولیر ملازمین کو کنٹریکٹ بیس پر کرنا۔جی۔پی۔فنڈ کو سی۔پی۔فنڈ میں۔میاں بیوی  گھر میں دو ملازم میں ایک کا پنشن ختم کرنا۔ریگولیر پالیسی کو ختم کرکے ملازمین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے جیسے کالے قوانین بنائے  جو ظلم کے مترادف ھے۔انہوں نے کہاکہ ملازمین ان  کالے قوانین کوماننے کے لئے تیارنہیں اب ہمارا صبر کا پیمانہ  لبریز ھو چکا ھیاوررواں  مہینے میں اسمبلی کا گھیراو کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -