صوابی انٹر چینج، لاوارث کا ر سے 103کلو گرام سے زائد منشیات برآمد
راولپنڈی(این این آئی) اے این ایف انٹیلی جنس نے صوابی انٹرچینج کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاوارث کار سے 103 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی ترجمان کے مطابق برآمدشدہ منشیات میں 54 کلوگرام افیون اور 49.2 کلوگرام چرس شامل ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گاڑی اور منشیات کو قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
اے این ایف