پاکستان ورکرز فیڈریشن کا ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا مطالبہ 

      پاکستان ورکرز فیڈریشن کا ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا مطالبہ کر دیا جبکہ اس سلسلے میں عملدرآمد نہ کرانے پر پنشنرز کے ساتھ مل کر احتجاج کا بھی عندیہ دیا ہے اس حوالے سے پاکستان ورکرز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری رازم خان نے کہا کہ مہنگائی روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی جا رہی ہے اور اشیاء خوردونوش سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے تاہم ان حالات کے باوجود ای او بی آئی کے پنشنرز کو ماہانہ کی بنیاد پر صرف 8 ہزار پانچ سو روپے کی رقم دی جاتی ہے جو مہنگائی کی تناسب سے انتہائی کم ہے ایک مزدور ساٹھ سال تک کارخانوں میں کام کرتے ہیں اور ریٹائرڈ ہونے پر انہیں اتنی کم رقم دی جاتی ہے جس پر ان اکیلا بھی گزارہ نہیں ہو سکتا تو خاندان کی ضروریات کو کس طرح وہ پورا کرے گا اسلئے حکومت فوری طور پر ای او بی آئی پنشن میں اضافے کے لیے اقدامات کریں ورنہ پنشنرز کے ساتھ مل کر پی ڈبلیو ایف سخت احتجاج کرے گی۔