نوشہرہ پولیس کی بروقت کارروائی، سرکاری گیس پائپ چوری کرنیوالے 7ملزمان گرفتار

نوشہرہ پولیس کی بروقت کارروائی، سرکاری گیس پائپ چوری کرنیوالے 7ملزمان ...

  

          نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔لاکھوں روپے کا سوئی گیس کا سرکاری پائپ چوری کرنے والے 07 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔پائپ اور واردات میں استعمال ہونے والا کنٹینر  برآمد۔گزشتہ شب ہدایت شاہ SHO نوشہرہ کلاں معمول کی گشت پر تھے کہ نوشہرہ ٹو مردان روڈ پر کچھ افراد سوئی گیس کا سرکاری پائپ کنٹینر میں لوڈ کر رہے رھے۔جو کچھ مشکوک لگ رہے تھے۔سرسری انٹاروگیٹ کرنے پر پولیس کو علم ہوا کہ ملزمان سوئی گیس کی ملکیتی لاکھوں روپے کا پائپ چوری کرکے لے جارہے تھے۔ملزمان ابوبکر،کاشف،الیاس،محمد اسماعیل،غنی الرحمن،مصدق اور سید خان ساکنان صوابی کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے پائپ اور واردات میں استعمال ہونے والا کنٹینر  بطور ثبوت قبضہ پولیس کر لیا گیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -