سکھر بیراج کے گیٹ سے مزید چار نامعلوم نعشیں برآمد

سکھر بیراج کے گیٹ سے مزید چار نامعلوم نعشیں برآمد

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دریائے سندھ سکھر بیراج کے گیٹوں سے نامعلوم نعشیں ملنے کا سلسلہ جاری،سکھر بیراج کے گیٹ سے مزید چار نامعلوم نعشیں برآمد،نعشیں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سکھر بیراج کے گیٹوں سے نامعلوم نعشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز بھی سکھر بیراج انتظامیہ کی جانب سے سکھر بیراج  کے گیٹ نمبر 31-34-48-61 سے اتوار کے روز بھی مزید 4 نامعلوم نعشیں برآمد ہونے کی اطلاع دی گئی ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملنے پر نعشیں ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کی بعد ازیں پولیس معرفت لاورث قرار دیکر نعشوں کو تدفین کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے سکھر انتظامیہ کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد نعشیں پانی میں بہہ کر آتی ہیں ایدھی انفارمیشن ڈیسک کے مطابق سکھر بئراج کے گیٹوں سے برآمد ہونے والی نعشوں کو ایدھی ایمبولینس کے زریعے اسپتال روانہ کیا جارہا ہے اور پولیس قانونی کاروائی کے بعد نعشوں کو  ورثاء نہ ملنے کے بعد لاواث میت تدفین کو ایدھی سینٹر سکھر میں میت کو غسل وکفن دے کر نماز جنازہ ادا کر کے اسلامی طریقے سے پولیس کی نگرانی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -