سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی جائیگی،مفتی عبدالرؤف

سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی جائیگی،مفتی عبدالرؤف

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی جائیگی۔مشکل حالات میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ بدترین معاشی صورتحال اور کم وسائل کے باوجو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔مفتی عبد الروف شاکر تحصیل چیئرمین۔تفصیلات کے مطابق تحصیل چارسدہ کے چیئرمین مفتی عبد الروف شاکر نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اور عوام کے مشکلات سے اگاہی حاصل کی۔دورہ کے موقع پر انہوں نے قاضی خیل،منظورے،حصارہ یاسین زئی،شولگرہ،گانگو ترناب،ترنگزئی سمیت دریائے جندی اور دریائے خیالی کے قریبی علاقوں میں عوام سے ملاقات بھی کی۔تحصیل چیئرمین نے عوام کو یقین دہانی دلادی کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی اور عوام کے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔بارشوں کی وجہ سے اکثریتی علاقوں میں پانی جمع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے بدترین معاشی صورتحال اور کم وسائل کے باوجود عوام کے اس مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -