دو دریا کے اپارٹمنٹ سے نوجوان کی لاش برآمد

دو دریا کے اپارٹمنٹ سے نوجوان کی لاش برآمد

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے دو دریا پر واقع اپارٹمنٹس سے نوجوان کی لاش ملنے کے واقعے کی گتھیاں الجھنا شروع ہوگئیں، واقعہ خود کشی تھی یا قتل پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، اپارٹمنٹ خاتون کے نام ہے جو کینیڈا میں مقیم ہے۔پولیس حکام کے مطابق اپارٹمنٹ میں مبینہ طور پر گزشتہ روز پارٹی کی گئی، دوران پارٹی مبینہ طور پر منشیات کا بھی استعمال ہوا۔ایس ایس پی نے بتایاکہ صبح ساڑھے 5 بجے نوجوان 17ویں منزل سے گرا، اپارٹمنٹ انتظامیہ نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -