مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،شہریوں کو مشکلات کا سامنا 

مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،شہریوں کو مشکلات کا سامنا 

  

مردان(بیورورپورٹ) مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں آب نکاس نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچارکردیاہے مردان کے پوش علاقہ شیخ ملتون سے لے کر میڈیا کالونی،باڑی چم،کس کورونہ،ہوتی،پارہوتی اورشہر کے اہم بازاروں میں پانی کھڑا ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں شیخ ملتون سے متصل تاج محمد ٹاؤن میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مکینوں نے جا گ کررات گزاری علاقے کے لئے نکاس کا واحد ڈرین مکمل طورپر بند ہوگیاہے اورپانی کھڑا ہونے سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتاہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں،مارکیٹوں اور بازاروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں علاقے کے لوگوں نے متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -