شدید بارش اور سیلاب کے دوران 2 نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب گئے 

شدید بارش اور سیلاب کے دوران 2 نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب گئے 

  

مردان(بیورورپورٹ) مردان میں شدید بارش اور سیلاب کے دوران 2نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب گئے ایک کی لاش مل گئی دوسرے کی تلاش جاری ہے اٹھارہ سالہ عباس خان کس کورونہ میں ڈو ب کر لاپتہ ہوگیا جبکہ بلال محب بانڈہ میں سیلابی ریلے کی نذرہوگیاریسکیو اور مقامی غوطہ خورلاپتہ نوجوانوں کی تلاش کے لئے دودن سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں محب بانڈہ کے رہائشی بلال ولد وزیرکی لاش کو غلہ ڈھیر کے مقام پرمقامی غوطہ خوروں نے نکال کر ورثاء کے حوالہ کردیاجبکہ بازار شہیدان کے صدر حافظ نعیم کا اٹھارہ سالہ بھتیجاعباس خان جو کس کورونہ کے قریب کلپانی ندی میں آنے والے سیلاب میں دوران لاپتہ ہوگیا ہے ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے اس کی تلاش شروع کردی تاہم رات گئے تک کوئی اتہ پتہ نہیں چلالاپتہ نوجوان کے چچا حافظ نعیم نے امدادی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -