حکم خان قیمت خیل کے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، تیمورآفریدی

 حکم خان قیمت خیل کے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، تیمورآفریدی

  

جمرود (نمائندہ خصوصی)جمرود پریس کلب میں جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ملک حاجی تیمور آفریدی نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکم خان قیمت خیل خاندان کے ساتھ پانچ دفعہ جرگہ کیا مگر ہر دفعہ اس نے فرار کی راہ احتیار کرلی، انہوں نے کہا کہ جرگے کے دوران زمین پر قبضہ جرگے روایات کے خلاف ہے۔میرے گھر سے ان پرایک فائر بھی نہیں ہو ا ہے،صرف ان کا غیر روایتی اور غیر قانونی قبضہ ختم کرایاجس میں سرکاری پولیس نے امن و امان کی خاطرکیلئے کاروائی کی۔انہوں نے کہا کہ قیمت خیل کا سورکس میں کوئی آبائی زمین نہیں،ان کے ساتھ ہر قسم جرگے کیلئے اب بھی تیار ہیں۔ملک حاجی تیمور آفریدی نے مزید کہا کہ حکم خان قیمت خیل جس علاقے سے تعلق رکھتا ہے وہاں اپنی سروے کروائیں، سورکس میں انکی کوئی گھر جائیداد نہیں اسلئے یہاں انکی رجسٹریشن کاکوئی حق نہیں بنتا۔انھوں نے ڈی پی او خیبر اور سیکیورٹی فورسز کے اعلی افسران سے مطالبہ کیاکہ حکم خان کے خلاف کاروائی کرے کیونکہ انہوں نے اپنے ساتھ 302کے ملزمان کو بیٹھایاکہ جس سے حالات کے خراب ہونے اور امن کی فضاء خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے قیمت خیل کے کاروائیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -