انجمن پٹواریان و قانونگویان خیبر پختونخوا کابینہ نے حلف اٹھا لیا 

انجمن پٹواریان و قانونگویان خیبر پختونخوا کابینہ نے حلف اٹھا لیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)انجمن پٹواریان و قانونگویان خیبر پختونخوا کابینہ نے حلف اٹھا لیا انجمن پٹواریان و قانوگویان پنجاب کے صدر شاہد انصر گورایہ نے  صداقت اللہ سے صوبائی صدر جبکہ احسان علی سے  صوبائی جنرل سیکرٹری کا حلف لیا حلف برداری کے موقع پر شاہد انصر گورایہ صدر انجمن پٹواریاں و قانونگویان پنجاب،راجہ مظہر صدر انجمن پٹواریان و قانونگویان آزاد کشمیر،امتیاز احمد مہرصدر انجمن پٹواریان و قانونگویان سندھ، خالد خال صدر آل پاکستان پٹواریان و قانونگویان  اور مکمل شاہ چیرمین سپریم کونسل آل پاکستان صدر انجمن پٹواریان و قانوگویان بھی اس موقع پر موجود تھے حلف برداری کی تقریب میں پشاور سمیت ملک بھر کے پٹواریوں نے شرکت کی  نو منتخب صدر صداقت اللہ کا اس موقع پر کہنا تھا  کہ ان کی کامیابی ممبران کی جانب سے اعتماد کا نتیجہ ہے ہماری کامیابی ممبران کی کامیابی ہے  اپنی تنظیم کے لئے ہر قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ممبران کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا صداقت اللہ کا کہنا تھا ہمارے ممبران کی اپگریڈیشن سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے ان کا۔کہنا تھا کہ ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر میں اور میری کابینہ کے اراکین پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -