کوہاٹ میں جنرل سٹور پر  دستی بم کا حملہ، 3 افراد زخمی

کوہاٹ میں جنرل سٹور پر  دستی بم کا حملہ، 3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوہاٹ (این این آئی)کوہاٹ میں پیٹرول اسٹیشن میں واقع جنرل اسٹور پر دستی بم سے کیے گئے حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔کوہاٹ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے پنڈی روڈ پر واقع نجی پیٹرول پمپ میں موجود جنرل اسٹور پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا تعین اور تفتیش کر رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
دستی بم حملہ