بیرون ملک منشیات منتقلی میں پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونیکا انکشاف

  بیرون ملک منشیات منتقلی میں پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان سے بیرون ملک منشیات منتقلی میں پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی تحقیقات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)متحرک ہے۔ذرائع کے مطابق منشیات کی منتقلی میں ملوث گینگ اور سہولت کاروں کا ڈیٹا لیا جا رہا ہے، منشیات کے کاروبار میں پاکستانی نژاد ہانگ کانگ اور برطانوی شہری کے ملوث ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان پاکستان میں روپوش ہیں اور ہانگ کانگ میں بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں، ملزمان کے گینگ کے دو افراد کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کو چھڑانے کے لیے بھاری پیسوں کی آفر اور سفارش بھی کرائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ اور فیصل آباد سمیت دیگر ائیرپورٹ منشیات سپلائی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، مافیا کا تعلق اٹک سے بتایا جاتا ہے۔اے این ایف اٹک کو بھی ملزمان کی تلاش ہے جب کہ ملزمان اور سہولت کاروں کے بیرون ملک رابطوں کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا۔