سکھر،یو م شہادت فاروق اعظم ؓ کے حوالے سے سیمیناراور ریلیاں 

سکھر،یو م شہادت فاروق اعظم ؓ کے حوالے سے سیمیناراور ریلیاں 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یکم محرم الحرم بسلسلہ یو م شہادت حضرت عمر فاروق اعظم ؓ کے حوالے سے سنی رابطہ کمیٹی ضلع سکھر کے زیر اہتمام  ضلع بھر کے تمام تعلقہ جات سکھر،روہڑی،صالح پٹ، کندھرا،پنوعاقل واہ برڑا سمیت دیگر شہروں میں مدح صحابہ و شان سیدنا فاروق اعظم سیمیناراور مطالباتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،سیمنار و ریلیوں کی نگرانی  حضرت مولانا حافظ محمدزمان ربانی،مولانا امداداللہ معاویہ،،مولانا خالد محمودنقشبندی،،مولانا قاری منیراحمدانقلابی،مولاناگل حسن حیدری،مولانا معشوق حیدری،حاجی رحمت اللہ،مولانا عبیداللہ سندھی، ابومعاویہ عثمانی سمیت مختلف علماء کرام نے کی۔سیمنار تقریبات و ریلیوں سے خطابات میں مذکورہ علماء کرام و رہنماؤں نے کہا کہ سیدنا حضرت عمرفاروق کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے اور انکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے حضوراکرم ﷺنے فرمایا کہ میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمرفاروق  ہوتامقررین نے کہا کہ22لاکھ مربع میل پر اسلامی حکومت کا سلطان حضرت فاروق اعظم عدل و انصاف کے بے تاج بادشاہ ہیں،فوج، پولیس، جیل، تھانے،بیواؤوں کے فنڈز،بچوں کے لیے تنخواہیں حضرت عمرفاروقؓ نے اپنے دور حکومت میں قائم کیے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان صحابہ کرام کی جوتیوں کا صدقہ ہے اور پاکستان میں صحابہ اکرام کے ایام شہادت پر سرکاری سطح پر چھٹی کا اعلان کیا جائے تاکہ معلوم ہوکہ یہ ملک صحابہ اکرام کے غلاموں کا ہے، 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -