موسمیاتی تغیرات سے بچنے کا واحد حل شجرکاری ہے،حمایت اللہ مایار

موسمیاتی تغیرات سے بچنے کا واحد حل شجرکاری ہے،حمایت اللہ مایار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تغیرات سے بچنے کا واحد حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری ہے وہ سرحد یونیورسٹی کیمپس مردان میں ڈسٹرکٹ فارسٹ مردان اور آنسی ڈگری  کالج مردان کے اشتراک سے مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھیاس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر رفیع اللہ، سب ڈویژنل   فارسٹ آفیسر اورنگزیب خان کمیونٹی فارسٹ آفیسر محمد الیاس بھی موجود تھیجہاں وہ مہمان خصوصی تھے  میئر نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔حمایت اللہ مایار نے  کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کیاساتذہ اور طلباء آنے والی نسلوں کے لئے پودے لگائیں کیوں کہ موسمیاتی تغیرات سے ملک کو محفوظ بنانے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہے۔ اور ساتھ ساتھ اس کی نشوونما  کا خاص خیال رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد نصیرآفریدی نے کہا درختوں کی کمی کے باعث دن بہ دن نہ صرف درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے بلکہ فضائی آلودگی میں بھی روز بہ روز اضافہ ہوتاجا رہاہے۔ اس لئے تعلیمی اداروں  کیطلبہ کو شجرکاری مہم میں شامل کرنا ضروری ہے۔