تورڈھیر،پولیس نے 2 رکنی  مویشی چور گروہ کو گرفتار کرلیا

تورڈھیر،پولیس نے 2 رکنی  مویشی چور گروہ کو گرفتار کرلیا

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) تورڈھیر (صوابی) پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 02 رکنی مویشی چور گروہ گرفتار کرلیا02 عدد چوری کردہ گائے کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ 04 لاکھ روپے برآمد ملزمان ضابط عرف چاڑہ اور یارمحمد عرف چچا ولد سرگند ساکنان افغانستان حال شملو کیمپ نے مدعی نور خطاب سکنہ جلبئی سے ڈاٹسن میں دو عدد گائے چوری کرکے لے گئے تھے جن کو ڈاٹسن سمیت گرفتار کرکے چوری شدہ گائے کی فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کی گئی: ایس ایچ او تورڈھیر الطاف خان، تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نورخطاب سکنہ جلبئی سے مورخہ 30.05.2022 کو نامعلوم چوروں نے دو گائے چوری کرکے لے گئے جس پر مدعی نورخطاب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور پشم گل کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر الطاف حسین بمع پولیس ٹیم نے علاقہ میں پتہ

براری شروع کی،مدعی کی نشاندہی اور جدید خطوط پر تفتیش بروئے کار لاتے ہوئے معلوم ہوا کہ مدعی مقدمہ نورخطاب سے دو عدد گائے ملزمان یار محمد عرف چچا اور ضابط عرف چاڑہ ساکنان افغانستان حال شملو کیمپ چوری کرکے لے گئے ہیں جس پر ایس ایچ او تورڈھیر الطاف حسین بمع پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے افغانی ملزم یار محمد کو گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پر گائے کی فروخت سے حاصل شدہ رقم مبلغ چار لاکھ روپے برآمد کی گئی ہے جبکہ دوسرے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے سرتوڑ کوشش جاری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -