سابق وزیر اعظم عمران خان سے معین الدین قریشی کی بنی گالہ میں ملاقات،پارٹی امورپربات چیت

    سابق وزیر اعظم عمران خان سے معین الدین قریشی کی بنی گالہ میں ...

  

ملتان(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

خان سے جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب تحریک انصاف معین الدین ریاض قریشی نے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اور پنجاب میں ہونیوالے حالیہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارکباد دی۔اس موقع پر چیئرمین عمران خان نے جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ جلد از جلد جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کو مکمل کرتے ہوئے پارٹی کے مخلص اور دیرینہ پارٹی سے مخلص ساتھیوں کو آگئے لائیں۔ تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزاد عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترم کرتے ہیں پاکستانی عوام نے دیکھا کہ مختلف ہتھکنڈے آزما کر امپورٹڈ حکومت عوام کا مینڈیٹ چوری کرنا چاہتی تھی لیکن آزاد عدلیہ نے حق اور سچ کا فیصلہ دیتے ہوئے عوام کے مینڈیٹ کو چوری ہونے سے بچایا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب معین الدین ریاض قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سنبھالتے ہی عوام کی خدمت کے تمام پروجیکٹ کو دوبارہ سے عوام کے لیے کھول دیے ہیں۔آج پاکستانی عوام کی زبان پر صرف ایک ہی نعرہ امریکی غلامی سے نجات ہے پاکستانی عوام حقیقی آزادی چاہتے ہیں آج امپورٹڈ حکومت کو عوام نے مسترد کر دیا ہے امپورٹڈ حکومت کی نااہلی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا براحال کر دیا ہے۔ بجلی کے بلوں میں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے جو یک ہزار روپے کا ریلیف دیا جا رہا تھا اس کو بھی امپورٹڈ حکومت نے ختم کر کے مزید بجلی کے نرخ بڑھا دیئے ہیں بلکہ بلوں میں مزید اضافی ٹیکس اور سیلز ٹیکس بھی لگا دیا گیا ہے جس سے عوام اور تاجر بے حد پریشان اور سراپا احتجاج ہیں۔آج ہر پاکستانی طبقہ اس امپورٹڈ حکومت کے ظلم سے تنگ آچکا ہے اور جلد از جلد اس حکوت سے چھٹکارا چاہتا ہے۔ملاقات میں وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -