دوران گشت پولیس گاڑیاں ایک جگہ پر فکس،حکام کانوٹس

      دوران گشت پولیس گاڑیاں ایک جگہ پر فکس،حکام کانوٹس

  

ملتان (وقائع نگار)جرائم میں اضافہ کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ضلع بھر کے  تھانوں کے تھانیدار  گشت کے دوران سرکاری ڈالے " کو بلا وجہ ایک ہی مقام پر  کھڑا رکھنے لگے۔ جس پر  ایس ایس پی آپریشنز نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ائندہ گاڑی پنکچر ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ تھانے میں رپٹ درج کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔جبکہ حکم عدولی پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملتان کے 31 تھانوں کے گشت افسران (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

کے بارے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ عموما رات کے اوقات میں اپنے سرکاری ڈالے کو ایک ہی مقام پر کھڑا کر دیتے ہیں۔اور خود ادھر ادھر ہو جاتے ہیں۔جسکی وجہ سے وارداتوں کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔اسی حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال نے روزمرہ کی ڈائری  انچارج 15  کو ملاحظہ کیا۔تو معلوم ہوا ہے رات کو ایک جگہ کھڑا کرتے ہیں۔تو جب انکی ملازمین کی جواب طلب کی گئی۔تو مختلف حیلے بہانے بنانا شروع کر دیتے ہیں۔جسکی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے گشت افسران جو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ گشت کے دوران ایک ہی جگہ موجود رہے اور ٹریکڑ سے معلوم ہوگیا۔تو اس ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اب آئندہ گشت افسران گاڑی پنکچر ہونے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے میں رپٹ لکھوائے گا۔بصورت دیگر سزا پانے کیلئے تیار رہے گا اس حوالے سے ضلع بھر کے ایس پیز کو ہدایت دے دی گئی ہے[7:56 PM, 7/31/2022] 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -