نشتر ہسپتال، کرونا شبہ میں 5مریض زیر علاج، رپورٹس کا انتظار، فوکل پرسن
ملتان (وقائع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا کی وجہ سے (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
05 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ کورونا مرض کے باعث کوئی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ اموات کی مجموعی تعداد 944 تک رہی ہے۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مرض کی وجہ سے کوئی بھی نیا مریض جاں بحق نہیں ہوا ہے۔یوں یکم اپریل 2020 سے لیکر 31 جولائی 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 944 رہی ہے.جبکہ نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا کے مرض میں مبتلا 05 مریض زیر علاج ہیں۔ ادھر نشتر ہسپتال میں اب تک کورونا کے شبہ میں 09 ہزار 995 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 986 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے مختص 24 وینٹی لیٹرز میں سے 24 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی ہے، جن میں سے 40 خالی ہیں