قصبہ گجرات میں تھانہ فعال،28سے زائددیہات شامل،نفری تعینات

قصبہ گجرات میں تھانہ فعال،28سے زائددیہات شامل،نفری تعینات

  

 قصبہ گجرات(نمائندہ پاکستان)قصبہ گجرات تھانہ فنگشنل کردیا (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

گیا ہے قصبہ گجرات سمیت 28موضع جات شامل ہیں۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ قصبہ گجرات چوہدری شاھد رضوان مہوٹہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی کی ہدایات پر پولیس تھانہ قصبہ گجرات آج سے فنگشنل کردیا ہے تھانہ میں 28 موضاجات شامل کیے گئے ہیں جس میں تھانہ محمود کوٹ اور تھانہ چوک قریشی کیموضع جات شامل کیئے گئے ہیں۔تھانہ کا قیام قصبہ گجرات کو ماڈل آئل سٹی بنانے کا پہلا قدم ہے قصبہ گجرات میں پارکوں آئل ریفائنری اور دیگر آئل ڈپو ہونے کی وجہ سے حساس ترین علاقہ ہے جس میں تھانہ کا قیام ناگزیر تھا مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ گجرات کی حدود میں محرم الحرام کے حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل فوکس کرلیا گیا ہے. انہوں نے مذید کہا کہ پہلا روائتی الائسنسی پروگرام شروع ہونے سے لیکر آخری پروگرام کے ختم ہونے تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرلیئے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -