خانیوال، وہاڑی، لودھراں میں آپریشن، ملاوٹ مافیا کو جرمانے
ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹی خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق خانیوال میں پانی کا سیمپل فیل ہونے پر بیورجز یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔اس کے علاوہ خانیوال میں سویٹس اینڈ بیکرز یونٹ کو ایکسپائرڈ اشیا کی فروخت کرنے،ملاوٹی مصالحوں کا استعمال اور خوراک میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 15 ہزارروپے جرمانہ عائد (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
کردیا گیا۔اسی طرح وہاڑی میں 2 معروف بیکریوں خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزا کی ملاوٹ کرنے، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار اور کھانے پینے کی اشیا کو زمین پر رکھنے پر 22 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔مزید لودھراں میں 2 بیکریز کو گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 20 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مزید برآں لودھراں میں میٹ شاپ کو مردہ مرغیوں کا ریکارڈ واضح نہ کرنے اور سلاٹر کونز کی عدم موجودگی پر 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی آہنے ہاتھوں نمٹے گی۔