میپکوبورڈآف ڈائریکٹرزکانوٹیفکیشن سردارجمال خان لغاری چیئرمین نامزد 7انڈی پینڈنٹ اراکین کابھی اعلان
ملتان(نیوزرپورٹر)وزارت توانائی (پاور ڈویژن)نے وفاقی (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
کابینہ کی منظوری سے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور اراکین کے نامو ں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ چیئرمین بورڈ سمیت 7انڈی پینڈنٹ اراکین کا اعلان کیاگیاہے جن میں سردار جمال خان لغاری،محمد نوازش علی پیرزادہ، رانا یاسر رف، خرم مشتاق، میاں شاہد اقبال اور انجینئر فضل اللہ درانی شامل ہیں۔ سردارجمال خان لغاری کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین نامزد کیاگیاہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز 3سال کے لئے تشکیل دیاگیاہے۔بورڈ میں صارفین کے نمائندوں میں اصغر لغاری، محمد جابر اورعماد الدین، چیف ایگزیکٹو آفیسر بحیثیت ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز میں نمائندہ پاور ڈویژن، فنانس ڈویژن اور حکومت پنجاب کے گریڈ19کے افسر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہوں گے۔