عمران خان،چوہدری پرویز الٰہی سے فاروق امان اللہ دریشک کی ملاقات

  عمران خان،چوہدری پرویز الٰہی سے فاروق امان اللہ دریشک کی ملاقات

  

راجن پور(نا مہ نگار)چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان اور نومنتخب وزیراعلی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

سے ملاقات کے بعد راجن پور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمن سابق وزیر اعظم عمران خان کا سردار محمد سبطین خان کو بطور سپیکر نامزد کرنا اور پنجاب اسمبلی سے اسپیکر منتخب کرانا عمران خان کے نظریہ کی جیت اور میانوالی کی عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ھے محمد سبطین خان کا بطور سپیکر منتخب ھونا اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی ھے حالیہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدواروں کی شاندار کامیابی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چودھری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب  منتخب ھونے سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے نزد کردہ امیدواروں کا مقابلہ کرنا دوسری سیاسی جماعتوں کے بس کا روگ نہیں  اور پنجاب کے سب سے بڑے صوبے دوبارہ پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کی حکومت ملنے پر پاکستان تحریک انصاف اور پوری قیادت کے لیے ھم نیک تمناں کے متمنی ھیں اور اس کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ھیں کہ موجودگی نء حکومت عوامی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کریگی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرے گی انھوں نے منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان سے اپیل کی کہ وہ اپنے حلقے پسماندہ علاقوں کے لیے خصوصی طور پر فوری اقدامات کریں اس موقع پرقانون دان عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ۔ کلیم اللہ خان در یشک و دیگر موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -