عام انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی،حیات اللہ ترین

  عام انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی،حیات اللہ ترین

  

اڈہ ذخیرہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے  نواب حیات اللہ خان ترین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ہمیں چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ہدایت ملی تھی تو ہم نے حلقہ پی پی 224میں تحریک انصاف کے امیدوار پیر عامر اقبال شاہ کو جتوانے کے لیے اپنا بھرپور زور لگایا پنجاب اور وفاق میں نون لیگ کی حکومت تھی حکومتی مشینری استعمال ہونے کے باوجود پنجاب سے تحریک انصاف نے میدان مارا ہم نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کیے اور آئندہ بھی ہم قائدین کے حکم پر ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پٹھان خاندان منافقت جھوٹ فریب چوری ڈکیتی جیسی خرافات سے پاک ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف آصف زرداری مولانا فضل الرحمن سمیت پوری پی ڈی ایم کو جھوٹ بولنے اور عوام کو دھوکا دینے کے سوا کچھ نہیں آتا جب سے نون لیگ کی حکومت آئی ہے نحوست شروع ہوچکی ہے ہر شخص پریشان ہے کسانوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور جانور بیماریوں کا شکار ہوکر ہلاک ہو رہے ہیں یہ سب جھوٹی حکومت کی نحوست ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے لوٹوں کو مسترد کر دیا اب تو وہ شرم کے مارے اپنے گھروں سے بھی نہیں نکل رہے عوام عام انتخابات جو کہ جلد ہونے جا رہے ہیں میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے کرکامیاب کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -