ٹھنڈی ہوائیں، ہلکی بارش،موسم خوشگوار، پارکوں میں رش

  ٹھنڈی ہوائیں، ہلکی بارش،موسم خوشگوار، پارکوں میں رش

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان میں بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ سہ پہر اور شام کو ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔اس ضمن میں ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سہ پہر اور شام کے اوقات میں بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 ہلکی بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی جاری کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -