جنوبی پنجاب،مجالس عزاکاسلسلہ شروع،سکیورٹی ہائی الرٹ

    جنوبی پنجاب،مجالس عزاکاسلسلہ شروع،سکیورٹی ہائی الرٹ

  

ملتان،میلسی(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)محرم کا چاند  طلوع ہوتے ہی  ملتان،میلسی اور جنوبی پنجاب کے نواحی امام بار گاہوں میں مجلس عزا کا سلسلہ زور وشور سے شروع ہو گیا۔5 محرم سے عزاداری کے  جلوسوں  کا اآغاز ہو جاتا ہے جس میں بتدریج شبیہہ روضہ عون و محمد،علم غازی عباس۔جھولا علی اصغر،شبہیہ روضہ علی اکبر۔شبیہ سیج امیر قاسم۔کے جلوس نکلتے ہیں جس(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 میں عزادار نو حہ خوانی اور ماتم کرتے ہیں نیاز اور سبیل کا اہتمام10محرم کو بڑھ جاتا ہے اسی روز تعزیہ۔علم اور ذوالجناح کے بڑے جلوس انجمن حیدریہ میلسی کے لائسنسدارآغا  سبطین  حید ر بخاری سید شبیر حسین کاظمی ایڈوکیٹ کی قیادت میں مقررہ روٹ پر رواں ہوتے ہیں جبکہ قبل شب آگ پر ماتم کا اہتمام سالانہ روایت غم حسین ہے۔ چوک فدہ بازار میں آغا حسننین بخاری بلڈ کیمپ میں ماتمی عزادار خون کا عطیہ دیتے ہیں اور پھر زنجیر زنی ہوتی ہے اسی طرح  لا ئسنسدار سید طارق حسین شاہ بخاری کا تعزیہ وعلم۔کا جلوس امام بار گاہ خادم حسین شاہ بخاری سے آغاز ہوتا ہے انجمن حسینیہ کے حاجی نبی بخش کا جلوس تیسرا جلوس ہوتا ہے ہر سال کی طرح امن کمیٹی کے اراکین اور پولیس سیکیوریٹی نے کام سنبھال لیا ہے۔پولیس نے دو محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے آج (دو محرم الحرام) ضلع ملتان میں 143مجالس اور 04 جلوس ہوں گے جن میں 35 مجالس اور 01 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے  جن کی سیکیورٹی کے لیے 850 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جن میں 34 انسپکٹر، 41 سب انسپکٹر، 109 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 45 ہیڈ کنسٹیبل اور 687 کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔علاوہ ازیں 969 وولنٹیرز ملتان پولیس کی معاونت کریں گے۔شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائے گی اور ایلیٹ فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔پولیس لائنز میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔جلوس روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گیسٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گیایس ایس پی  آپریشنز ملتان حسام بن اقبال اوورآل نگران ہوں گئے۔ تمام ڈویڑنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویژنز کے انچارج ہوں گے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے حکم پر جنوبی پنجاب پولیس آفس میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ کنٹرول روم سے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ ہر وقت حالات و واقعات سے متعلق رپورٹ لی جائیں گی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں کسی طرح کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انہوں نے تمام مسلمانان پاکستان کو نئے اسلامی سال کی مبارکباد دی اور کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ مسلمانوں کی زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس مہینہ میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کو تحمل رواداری، ثابت قدمی اور قربانی کا درس دیا ڈاکٹر احسان صادق کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -