عاطف خان مزاری گروپ پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے سرگرم،اہم ملاقاتیں 

       عاطف خان مزاری گروپ پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے سرگرم،اہم ملاقاتیں 

  

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری کے تحریک انصاف کے ساتھ اختلافات اور مسلم لیگ ن کے ساتھ قربت کی وجہ سے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 ضلع راجن پور میں ان کے مخالف گروپ کے مسلم لیگ ن کے عاطف خان مزاری گروپ نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے عمران خان سے رابطے شروع کر دیئے ہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عاطف خان مزاری جو کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان سے دو مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے تھے کے اپنے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے کے بعد اس گروپ کی باگ ڈور اس کے بیٹے ریحان خان مزاری نے سنبھالی تھی ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے سخت رویہ اور ان کے مخالف سردار دوست محمد خان مزاری سے قریبی رابطوں سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں اس سلسلہ میں ان کی بنی گالا میں عمران خان اور تحریک انصاف کی دیگر قیادتِ سے ملاقات بھی ہوئی ہے جس نے ان کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر ایک ایم پی اور ایک ایم این اے کا ٹکٹ دلانے کی یقین دیہانی بھی کرائی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -