لکڑ منڈی چوک،جوس کارنر کو ٹرانسفارمر سے بجلی سپلائی

لکڑ منڈی چوک،جوس کارنر کو ٹرانسفارمر سے بجلی سپلائی

  

ملتان (نیوز رپورٹر) لکڑ منڈی چوک پر ایک گنے کے جوس بنانے والے کو ٹرانسفارمر سے براہ راست بجلی فراہم کی جارہی ہے اور ٹرانسفارمر کے پول پر باقاعدہ سوئچ بورڈ بھی آویزاں ہے میپکو سب ڈویژنز کا دہرا معیار ملاحظہ ہو کہ بل ادا کرنیوالے صارفین کو ایک دن کی مہلت دیئے بغیر میٹر اتار لیئے جاتے ہیں دوسری طرف میپکو عملہ ٹرانسفارمر سے براہ راست بجلی چوری (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کروانے میں معاونت کرنے کو تیار ہیں میپکو ملتان سرکل کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ ایس ای میپکو خالد محمود کی ہنگامہ خیز مصروفیات ہیں حال ہی میں وہ واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر منتخب ہوئے ہیں اور میپکو سپورٹس سوسائٹی کے صدر بھی ہیں جس کے باعث وہ بحیثیت ایس ای میپکو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام نظر آتے ملتان سرکل میں میپکو عملہ کی ملی بھگت سے بجلی کی چوری، ڈیجیٹل میٹرز کی تنصیب میں تاخیری حربے اور کمرشل میٹرز کی جگہ ڈومیسٹک میٹرز لگانے کی بے خوف کاروائیاں ایس ای میپکو کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں جبکہ صارفین کے مطابق ایس ای میپکو دیگر مصروفیات کی وجہ سے صارفین کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر نہ صرف ناکام ہوئے ہیں بلکہ عدم توجہی کے باعث ادارے کے لیئے بھی نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں اعلی حکام ایس ای ملتان سرکل خالد محمود سے صارفین کو نجات دلا کر ایسا آفیسر تعینات کیا جائے جو صارفین کے مسائل حل کرنے پر یکسوئی سے توجہ دے سکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -