مختلف شہروں میں حادثے،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

مختلف شہروں میں حادثے،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  

 ڈیرہ غازیخان،رحیم یارخان(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان)پیر عادل کے قریب علی الصبح افسوسناک حادثہ،تیز رفتار کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق اور 15افرادزخمی ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے راجن پور جانے والی تیز رفتار کوچ جوس فیکٹری پیرعادل کے قریب الٹ گئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 اور امدادی کاروائیاں شروع کرتے ہو ئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اور جاں بحق ہو نے شخص کو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جاں بحق شخص کی شنا خت ایم انصار ولد خانان،عمر 27 سال سکنہ شیراں والا تحصیل کلور کوٹ ضلع بھکر سے ہوئی جبکہ دیگر  15 زخمیوں میں سنوان یونس سکنہ لیہ، سیما سرور سکنہ میانوالی،مشتاق سکنہ فضل پور، ساجد سکنہ فاضل پور،فقیر ولد گمن سکنہ فاضل پور،جمیل احمد سکنہ فاضل پور،جاوید سکنہ فاضل پور، ناصر علی سکنہ نور پور تھانہ،ایم عمران سکنہ محمد پور، غلام نازک سکنہ محمد پور،احمد علی سکنہ روجھان،عباس سکنہ پل ڈاٹ ڈی جی خان،عابد حسین سکنہ جام پور،احمد علی سکنہ خوشاب،آنسہ دخترجاوید عمر 11 سال سکنہ اسلام پورہ شامل ہیں مسافروں کے مطابق یہ کوچ راولپنڈی سے راجن پور جا رہی تھی ڈرائیور کے نیندآجانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔دریں اثناء ملتان روڈ پرتیز رفتار ٹرک نے ایک خاتون کو کچل دیا، خاتون موقع پر جاں بحق، عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک عورت جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ایک تیز رفتار ٹرک نے پیدل چلتے ہو ئے اس عورت کو ٹکر مار دی وقوعہ کی اطلاع ریسکیو 1122کو دی گئی تو انہوں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو وہ32 سالہ نامعلوم عورت ٹرک کے نیچے آ کر مکمل طور پر کچل چکی تھی جس کی ڈیڈ باڈی ریسکیواہلکاروں نے  پولیس جو کہ موقع پر پہنچ چکی تھی کے حوالے کردی۔علاوہ ازیں راجن پور کا رہائشی 17 سالہ باسط اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -