ملتان، مختلف علاقوں میں چور، ڈاکو سرگرم، شہریوں کو لاکھوں کانقصان
ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق زیڈ بلاک شاہ رکن عالم کا رہائشی محمد احمد اپنے گھر جا رہا تھا کہ گلشن مارکیٹ کے قریب (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
دو مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا ملزمان احمد سے موبائل فون جس کی مالیت 35 ہزار روپے تھی چھین کر فرار ہوگئے شاہ شمس پولیس کے علاقے سے جمیل کاموٹرسائیکل چوری کر لیا گیا بیرون حرم گیٹ کے رہائشی عبداللہ نے شاہ شمس پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم شخص نے اس کا بیس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا ہے دولت گیٹ پولیس کیعلاقے سے اسامہ یوسف کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی چہلیک پولیس کیعلاقے سے ناصر کی کار چوری کر لی گئی