ریلوے ملتان ڈویژن،شورکوٹ پارسل آفس زیر آب،بھاری نقصان

ریلوے ملتان ڈویژن،شورکوٹ پارسل آفس زیر آب،بھاری نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن کا شورکوٹ پارسل آفس مکمل طور پر زیر آب آگیا ہے جس سے قیمتی پارسل خراب ہونے کی صورت میں ریلوے کو کروڑوں روپے ادا کرنا پڑ سکتے ہیں بتایا جاتا ہے (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
کہ پارسل آفس گزشتہ روز ہونے والی مسلادھار بارش کی وجہ سے زیر آب آیا جب کے آخری اطلاعات آنے تک ریلوے کے کسی ذمہ دار آفیسر نے پارسل آفس سے نکاسی آب کے لئے کوئی اقدام نہیں کئے تھے ذرائع کے مطابق پارسل آفس میں حساس ادارے کے قیمتی سامان سمیت عام شہریوں کا قیمتی سامان بھی موجود ہے جس کے خراب ہونے کا امکان ہے سامان خراب ہونے کی صورت میں ریلوے انتظامیہ کو کروڑوں روپے جرمانہ کی صورت میں ادا کرنا پڑیں گے ریلوے ملازمین نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس ملتان اور دیگر اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں ڈی ایس ملتان حماد حسن مرزا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر انتظام علاقہ سے بارش کا پانی ریلوے پارسل آفس میں جمع ہو ہے جس کی نکاسی کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں