سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ذوالفقار خان کھوسہ

    سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ذوالفقار خان کھوسہ

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اپنی مصروفیات ترک کر کے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے،میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر میں بہت دکھی ہوں،قدرتی آفات سے مقابلہ تو نہیں ہو سکتا تاہم متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں، میری وزیر _اعلی'پنجاب چودھری پرویز الہی سے سیلاب متاثرین کی بحالی اور فوری امداد کے سلسلہ میں بات چیت ہوئی ہے،وہ(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 امدادی سامان کے ساتھ ڈیرہ غازی خان آنے والے ہیں،ہماری ٹیمیں سردار ذادہ سیف الدین خان کھوسہ،سردار جاوید خان،سردارذادہ دوست محمد خان کھوسہ، محمد محی الدین خان کھوسہ، عاصم زبیر خان کھوسہ کی قیادت میں علاقے میں موجود ہیں، ہماری خوشیاں اور ہمارے دکھ اپنے وسیب میں بسنے والوں کے ساتھ سانجھے ہیں ہم مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،امدادی سامان اور خیمے ہر متاثرہ گھرانے تک پہنچائے جائیں گے،متاثرین کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اپنی مصروفیات ترک کر کے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے سیلاب متاثرین کی بحالی اور فوری امداد کے لئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے بات ہوئی ہے، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ہماری ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں،سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ضروری سامان اور خیمے ہر متاثرہ گھر تک پہنچائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -