ضلع کونسل ملتان،من پسند ٹھیکیداروں کو سکیمیں الاٹ

  ضلع کونسل ملتان،من پسند ٹھیکیداروں کو سکیمیں الاٹ

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ضلع کونسل ملتان کی انجینئرنگ برانچ، ایکسین اور دیگر افسروں کی کمائی کا ذریعہ بن گئی ہے،ڈسٹرکٹ آفیسرانفراسٹکچر عباس سرور نقوی نے ضلع کونسل سوا کروڑ روپے مالیت کی 7ترقیاتی سکیمیں کوٹیشن پر من پسند ٹھیکہ دار کو دیکر 18لاکھ روپے وصول کر لئے ہیں جبکہ دوسری طرف سب انجینئرز نے بھی حکومتی احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ٹھیکے لینے شروع کردیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گذشہ سے پیوستہ روز ضلع کونسل ملتان میں محرم روٹس کی ٹینڈرز (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

سے بچ جانیوالی 7ترقیاتی سکیموں کیلئے کوٹیشن طلب کی گء تھی، ضلع کونسل انتظامیہ نے اس سے قبل یہی 7ترقیاتی سکیمیں 10فیصد پر من پسند ٹھیکہ داروں کو فروخت کردی تھی، بعد ازاں ٹھیکہ داروں کی اینٹی کرپشن میں درخواست پر دوبارہ کوٹیشن کیلئے اشتہار لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹکچرعباس سرور نقوی نے یہی ترقیاتی سکیمیں 15فیصد پر فروخت کردی، 18لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ٹھیکہ داروں میں 13لاکھ روپے سے بھی تقسیم کئے بقایا رقم انتظامیہ نے خردبرد کر لی ہے جبکہ الاٹمنٹ کی مد میں بھی انتظامیہ نے 5فیصد وصول کئے ہیں، ٹھیکہ داروں کے مطابق الاٹمنٹ اور دیگر رقم ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل تک بھی بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ضلع کونسل ملتان کی انجنئرنگ برانج افسروں کے لیے کمائی کا زریعہ بن گئی ھے ہر سال کی اس مرتبہ بھی محرم روٹس فنڈز کے تحت کروڑوں مالیت کے ٹھیکے پول کرکے حکومت پنجاب کو کروڑوں کا نقصان پہچنایا گیا جبکہ ٹھکیداروں سے 18 لاکھ اکھٹے کیے گیے ہیں، جبکہ انجینرنگ برانچ کے بعض سب انجینئرز اور عملہ بھی ٹھیکے داروں کے حصہ دار ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہء سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -