ملتان، پرائیویٹ لیبارٹریوں کی لوٹ مار، بوگس رپورٹس دینے کا انکشاف

ملتان، پرائیویٹ لیبارٹریوں کی لوٹ مار، بوگس رپورٹس دینے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       ملتان (وقائع نگار)جنوبی پنجاب  کی ہیلتھ  کیئر کمشین کی ناقص حکمت عملی کے باعث  ملتان شہر میں بیشتر نجی لیبارٹریوں (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
کی جانب سے ہزاروں روپے کے  مہنگے ٹسیٹ کی رپورٹ بوگس دینے کا انکشاف ہوا ہے۔درست تشخیص نا ہونے سے مریضوں کا غلط علاج ہونا معمول بنتا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق  نشتر روڈ پر قائم پرائیوٹ کلینکس کے بارے میں  ڈاکٹروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ نشتر روڈ پر واقع بیشتر نجی لیبارٹریوں نے مریض کا طبی تجزیہ کا رزلٹ بوگس دے رہے ہیں۔کیونکہ جب مریض کا علاج لیبارٹری نتیجہ کے مطابق شروع کیا جاتا ہے۔تو  مریض ہزاروں روپے خرچ کرنے کے باوجود ٹھیک نہیں ہوتے۔اور وہ پریشان رہتے ہیں۔ارام نا آنے کی وجہ سے کئی مریض تو ڈاکٹروں کے ذمے لگتے ہیں۔اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔ڈاکٹروں کے کچھ دن قبل بھی نشتر روڈ کی ایک نجی لیبارٹری سے جب ٹیسٹ کروایا گیا۔تو رپورٹ غیر تسلی بخش تھی۔اسی وقت وہی رپورٹ کسی مستند نجی لیبارٹری سے کروائی گئی۔تو اس لیبارٹری کا رزلٹ بالکل مرض کے عین مطابق آیا۔ڈاکٹروں اور مریضوں نے جنوبی پنجاب کے ہیلتھ کیئر کمیشن کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی نجی لیبارٹریوں کے خلاف فوری طور کریک ڈان کیا جائے تاکہ ہزاروں روپے لٹنے سے  شہری بچ جائیں۔