خلیفہ دوئم سیدناعمربن خطاب کا یوم شہادت،مدارس،مساجد میں اجتماعات

خلیفہ دوئم سیدناعمربن خطاب کا یوم شہادت،مدارس،مساجد میں اجتماعات

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)ملک بھر کی طرح کبیروالاشہر سمیت تحصیل بھر میں خلیفہ دوئم،امیر المومنین،مراد نبیؐ،امام(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 عادل،فاروق اعظم سیدنا عمر بن خطابؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔علماء کرام نے دینی مدارس اور مساجد میں اجتماعات میں آپؓ کی سیرت مبارکہ،اسلامی خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالی۔تفصیل کے مطابق جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالامیں مولانا مفتی حامد حسن،جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ کبیروالا میں علامہ مفتی عبداللطیف سعیدی،جامعہ سراج العلوم کبیروالامیں مولانا عمرفاروق اصغر، جامعہ خلفاء راشدین کبیروالا میں مولانا محمد عمار رحمانی،مرکزی جامع مسجد غوثیہ مین بازار کبیروالامیں مولانا مفتی محمد حنیف سعیدی، جامع مسجددربارسید احمد کبیرالمعروف بابا پیر کبیر ؒ میں علامہ محمد اجمل چشتی، جامع مسجداہل حدیث کبیروالا میں مولانا عبدالرزاق،جامع مسجد طلحہ بسم اللہ ٹاؤن کبیروالامیں مولانا عبدالمجیدانور نے نماز ظہر کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے امیر المومنین حضرت سیدنا عمر بن خطاب ؓکے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور سخاوت و شجاعت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اورخلیفہ دوم حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں کہ جن کی اسلام کے لئے روشن خدمات، جرات و بہادری، عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں، فتوحات اور شاندار کردار اور کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -