پھیپھڑوں کاسرطان،آج عالمی دن،ہسپتالوں میں تقریبات،سیمینار

  پھیپھڑوں کاسرطان،آج عالمی دن،ہسپتالوں میں تقریبات،سیمینار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے سرطان کا عالمی دن آج منا یا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری میں پھیپھڑوں کے سرطان کے بارے میں آگاہی اور اس سے تدراک (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

کے حل کے لئے کوشش شامل ہیں،پھیپھڑوں کا سرطان زیادہ تر سگریٹ نوشی اورآلودگی کی وجہ سے ہوتا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق94فیصد پھیپھڑوں کے سرطان میں بنیادی وجہ تمبا کو نوشی ہے،ایک تحقیق کے مطابق تمبا کو نوشی کرنے والے 24 سے 36 فیصد افراد میں پھیپھڑوں کے سرطان کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے،س کے علاوہ کیڑے مارادویات،ڈیزل کا دھواں،زیادہ گو شت کا استعمال،سیمنٹ کے ذرات اور کان کنی کے شعبہ سے متعلق افراد کو بھی پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے،تابکاری، صنعتی اداروں کے کچرے،فضائی آلودگی اورچنددیگر عوامل بھی اس سرطان کو پروان چڑھانے میں نمایا ں کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -