بوریوا لا، 24گھنٹوں میں 7و ا ر د ا تیں،لاکھوں کا سامان غائب

بوریوا لا، 24گھنٹوں میں 7و ا ر د ا تیں،لاکھوں کا سامان غائب

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)بورے والا سرکل  ڈاکووں کے نرغے میں آگیا۔24گھنٹوں میں ڈکیتی کی سات وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فونز سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بورے والا سرکل ڈاکووں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈکیتی و چوری کی سات مختلف وارداتیں رونما ہوئیں پہلی واردات تھانہ ساہوکا کے علاقہ چشتیاں روڈ پر نامعلوم چور عبدالرحمان نامی تاجر کی دوکان کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر لے گئے،تھانہ صدر کی حدود میں 519/ ای بی کے قریب (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

محمد اقبال سکنہ 513/ ای بی گھر جارہا تھا دو مسلح ڈاکو اس سے ہزاروں روپے نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ گگو کے نواحی گاوں 210/ ای بی میں دو نامعلوم مسلح افراد ممتاز نامی شخص سے ہزاروں روپے نقدی اور ضروری کاغذات چھین کر رفو چکر ہوگئے،تھانہ صدر کی حدود میں ہی 507/ ای بی کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکو 140/ ای بی کے قدیر غفور سے گن پوائنٹ پر 15 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،تھانہ سٹی کی حدود میں لاہور روڈ پر واقع العباس سویٹ شاپ کے مالک علی عباس سے دو مسلح ڈاکو 25 ہزار نقدی چھین کر لے گئے،تھانہ سٹی کی حدود انور ٹاون سے طاہر اقبال نامی نوجوان سے تین ڈاکو 20 ہزار نقدی،اے ٹی ایم کارڈ،شناختی کارڈ اور دیگر ضروری اشیا چھین کر فرار ہوگئے ساتویں واردات تھانہ صدر کی حدود 457/ ای بی کے قریب نواحی گاوں 493/ ای بی کے رہائشی ملک ناذق اعوان سے تین نامعلوم ڈاکو 30 ہزار نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے بورے والا میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -